غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کا انخلاء جاری ‘ گوادر میں 5 افغانوں سمیت 17 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
لاہور + گوادر +فیصل آباد(نامہ نگار +این این آئی+نمائندہ خصوصی) غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ پولیس21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 423 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ والے 10ہزار 861 افراد شامل ہیں جبکہ غیرقانونی طور پر مقیم 5 ہزار 41 غیر ملکی شامل ہیں۔ دریں اثناء گوادر میں جیونی زیرو پوائنٹ پر 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سمندری راستے ایران جا رہے تھے۔ 10 افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔دریں اثناء فیصل آباد سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا عمل مکمل کر لیا گیا، فیصل آباد میں مقیم تمام افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر پشاور پہنچ گئے۔ فیصل آباد پولیس فارنر سیل نے شہر کو افغانیوں سے کلیئر قرار دے دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیصل آباد
پڑھیں:
اسلام آباد: افغان باشندوں کیخلاف آپریشن‘ ایس ایچ او‘ خاتون کانسٹیبل زخمی
اسلام آباد، کراچی (نوائے وقت رپورٹ، کامرس رپورٹر) ڈھوک لاس اسلام آباد میں پولیس نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کیا۔ افغان باشندوں اور مقامی افراد نے مزاحمت کی جس میں ایس ایچ او اور خاتون کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ تھانہ سیکرٹریٹ نے دو غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔کراچی میں آپریشن کے پانچواں روز 1200 سے زائد مکان مسمار کر دیئے گئے۔