کراچی: اورنگی میں حادثہ، چنگ چی ڈرائیور جاں بحق، مشتعل افراد نے ذمے دار ٹینکر جلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آئے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔
پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن 1 نمبر پر واٹر ٹینکر نے چنگ چی کو ٹکر مار دی جس سے اس کا ڈرائیور 15 سالہ جاوید جاں بحق اور 1 راہ گیر زخمی ہو گیا۔
کراچی: شہریوں نے 2 افراد کو کچلنے والے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دیکراچی میں واٹر ٹینکر نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔
حادثے کے فوری بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔
امدادی اداروں نے ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔