مہلک اسہال کی بیماری کن افراد کو زیادہ نشانہ بناتی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
حالیہ طبی تحقیق کے مطابق سفید فام افراد ایک خاص مہلک اسہال کی بیماری Clostridioides difficile انفیکشن سے دیگر کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق امریکا کے ماہرین نے کی جس کے نتائج جرنل آف انفیکشن اینڈ پبلک ہیلتھ اور دیگر سائنسی جریدوں میں شائع ہوئے۔
یہ انفیکشن ایک خطرناک بیکٹیریا سے ہوتا ہے جو آنتوں میں انفیکشن پیدا کرتا ہے۔ اکثر یہ اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال کے بعد پیدا ہوتا ہے کیونکہ یہ دوا آنتوں کے مفید بیکٹیریا کو ختم کر دیتی ہے اور اس مخصوص بیکٹیریا کو بڑھنے کا موقع مل جاتا ہے۔
اس انفیکشن سے شدید اسہال، پیٹ میں سوجن اور درد، بخار اور بعض اوقات آنتوں میں سوراخ یا جان لیوا پیچیدگیاں بھی ہو سکتی ہیں۔
اس کی ایک ممکنہ وجہ آنتوں کے بیکٹیریا کی ساخت میں فرق ہے۔ مزید یہ کہ سفید فام افراد میں اینٹی بائیوٹکس کے طویل استعمال کی شرح بھی نسبتاً زیادہ ہے جو اس بیماری کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔
سفید فام مریض خصوصاً وہ جو اسپتال میں داخل ہوتے ہیں، سب سے زیادہ متاثر پائے گئے۔
احتیاطی تدابیر
1) غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس سے پرہیز کریں۔
2) ہاتھوں کی صفائی اور اسپتال کے ماحول میں جراثیم کش اقدامات ضروری ہیں۔
3) اگر کسی کو طویل عرصے سے اسہال ہے اور وہ اینٹی بائیوٹکس استعمال کر رہا ہے، تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کرے۔
4) پروبائیوٹک غذائیں (جیسے دہی) آنتوں کے صحت مند بیکٹیریا بحال کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینٹی بائیوٹکس
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔