اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست بھی کل لارجر بینچ کے روبرو سنی جائے گی۔

اس سلسلے میں تشکیل دیے گئے لارجر بینچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان شامل ہیں۔

اسی طرح قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس بھی کل لارجر بینچ میں سنا جائے گا۔ شبلی فراز، علیمہ خان، سلمان اکرم راجا سمیت دیگر نے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

اس کے علاوہ جیل ملاقات، جیل رولز اور ایس او پیز سے متعلق مختلف درخواستیں بھی کل سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور پنجاب حکومت کے خلاف جیل ملاقات سے متعلق یہ تمام کیسز لارجر بینچ کے سامنے پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: سہیل آفریدی کابینہ کی فہرست تیار، کون کون شامل ہوگا؟

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حلف اٹھانے کے بعد عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم حکام نے انہیں واپس بھیج دیا، جس کے بعد انہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی تو وہ عوامی تحریک شروع کردیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد ہائیکورٹ جیل ملاقات عمران خان کیسز سماعت کے لیے مقرر لارجر بینچ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ جیل ملاقات کیسز سماعت کے لیے مقرر لارجر بینچ وی نیوز عمران خان سے ملاقات سماعت کے لیے مقرر لارجر بینچ میں کل لارجر بینچ بھی کل

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کیخلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے طلب کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت کی، علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینا شہاب الدین پیش ہوئیں۔سماعت کے آغاز پر جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کرانی تھی کہاں ہے؟ جس پر ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ابھی انکوائری چل رہی ہے رپورٹ جمع کرانے سے متعلق نہیں بتایا گیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے جو انکوائری کر رہی ہے اسکی تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

   
 

متعلقہ مضامین

  • بانی سے جیل میں ملاقات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل
  • جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے تمام کیسز لارجر بینچ کے سامنے پیش، سماعت کل ہوگی
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
  • عدالت عظمیٰ ‘سپر ٹیکس کیس سے متعلق وکیل کے دلائل مکمل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کیخلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
  • سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت: ٹیکس پیئرز کے وکیل کے دلائل مکمل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب کے جائیداد نیلامی فیصلے کے خلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
  • عمران خان سے ملاقات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی راہ ہموار کر دی