Jasarat News:
2025-12-04@11:34:39 GMT

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ائرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور میں نیا ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے ائیرپورٹ کے لیے مجوزہ سائٹ کی نشاندہی کر دی ہے جو راوی سٹی کے قریب اور موٹروے ایم تھری کے نزدیک واقع ہوگی۔ذرائع کے مطابق نیا ائیرپورٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کی لاگت اور فنانسنگ ماڈل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شام : اسدی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے سرکاری اخبار کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام نے سرکاری الثورۃ السوریۃ اخبار کا پہلا شمارہ شائع کر دیا جو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد سے شروع ہونے والا تازہ ترین سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ ہے۔ اس اقدام سے 5 سالوں میں پہلی بار پرنٹ میڈیا کی واپسی ہوئی ہے۔ الاسد کی حکومت نے طباعت کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور تقسیم کے چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے کورونا وبائی امراض کے دوران روزناموں کی طباعت بند کر دی تھی۔ وزیر اطلاعات حمزہ مصطفی نے تقریبِ رونمائی کے موقع پر اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ اخبار لوگوں کے درد، ان کی روزمرہ زندگیوں اور ان کی امیدوں کا آزادانہ آئینہ دار ہو۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • خاندانی منصوبہ بندی‘ پنجاب میں 60 ہزار کمیونٹی افسر بھرتی کریں گے: عظمیٰ بخاری
  • شام : اسدی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے سرکاری اخبار کا آغاز
  • لاہور،وحدت روڈ کے کنارے جمع کچرے کا ڈھیر مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
  • احمد پور شرقیہ اور پیر محل میں نئے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح
  • مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • پنجاب ٹریفک پولیس کی بھرپور کارروائی، 64 ہزار چالان اور 8 کروڑ سے زائد جرمانے ایک روز میں
  • لاہور:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • لاہور،بیڈن روڈ پر گاڑیاں غلط سمت کی جانب جارہی ہے جو ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے
  • وزیراعظم شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ