اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے طلب کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت کی، علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینا شہاب الدین پیش ہوئیں۔سماعت کے آغاز پر جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کرانی تھی کہاں ہے؟ جس پر ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ابھی انکوائری چل رہی ہے رپورٹ جمع کرانے سے متعلق نہیں بتایا گیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے جو انکوائری کر رہی ہے اسکی تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

   
 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی تفصیلی رپورٹ علیمہ خان کی

پڑھیں:

سربراہ  جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات

 اسلام آباد (خبر  نگار) فضل الرحمن نے سیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق( نشان امتیاز) کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔. ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش مسائل، خطے کی سیاسی صورتحال اور پاکستان میں جمہوری استحکام کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے باہمی رابطوں، مفاہمت اور قومی وحدت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • 190ملین پائونڈ کیس، نیب جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کرلیا
  • اسلام آباد حادثہ: ہائیکورٹ جج کی ماورائے عدالت تصفیے کی کوششیں، صحافی اسد ملک کا انکشاف
  • صادق آباد احتجاج؛ علیمہ خان کیخلاف کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی
  • سربراہ  جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی طبی معائنہ کی درخواست
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی
  • عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار ، جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم