اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور بعض نئے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے احکامات جاری کیے۔

واضح رہے کہ سنگل بینچ نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق ایم سی آئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پراپرٹی ٹیکس میں اضافے میں پراپرٹی ٹیکس اسلام آباد سنگل بینچ

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں، علیمہ خان

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل ملک کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ سب سوال پوچھ رہے ہیں کہ پشاور میں کابینہ نہیں بنے گی، کیا وفاقی حکومت کو فکر نہیں کہ آپ ایک وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ وزیراعظم سے کیوں سوال نہیں کرتے کہ اگر ان کو اپنے ملک کی فکر ہے، بانی ایک پارٹی کے سربراہ ہیں، اس کا کام بنتا ہے کہ وہ اپنے وزیر اعلیٰ سے مشاورت کرسکیں۔علیمہ خان نے کہا کہ آصف زرداری صاحب جب کراچی جیل میں تھے تو ان کا بہت زبردست صحن تھا جہاں وہ شام کو بیٹھ کر چائے پیتے تھے، نواز شریف کو ساری سہولیات تھیں، آپ یہ سمجھیں کہ ان کے کمرے میں اے سی لگا ہوا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی کا چکی کا سیل ہے وہاں اے سی نہیں لگتا۔

توشہ خانہ سے سستی گھڑی خریدنے کی غلط خبر دینے پر نجی ٹی وی نے مریم نواز سے معذرت کرلی

ان کا کہنا تھا کہ بانی دو سال سے ڈیتھ سیل میں ہیں، پولیس والے کہتے ہیں کہ آج تک قید تنہائی میں بانی کی طرح کسی کو نہیں دیکھا، چکی کے کمرے کا سائز 8بائی 10 ہے، بانی کو کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں تو اس کا مطلب وہ قید تنہائی میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے ہائی کورٹ میں پٹیشن کی کہ اسے عمران خان کی طرح سہولیات دی جائیں، اسے سہولیات دے دیں تو وہ روئے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی کا پیغام اڈیالہ سے باہر دینے پر میرے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہوا، میں نے وہ پیغام 22نومبر کو آپ کو دیا تھا، میں پھر سے کہتی ہوں میں اکیلے نہیں جاؤں گی۔میڈیا کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ میں نے پیغام آپ کو دیا تھا جرم آپ نے کیا ہے کیوں کہ آپ نے اسے عوام تک پہنچایا ہے، ہم فیصلہ کر رہے ہیں کس کو کیا کرنا ہے، اگر میں جیل چلی جاؤں تو ہمیں اور ٹیم تیار چاہیے۔علیمہ خان نے کہا کہ فیصل ملک جو پیغام دے رہے ہیں، ہم اس کی تصدیق کرکے پہنچا رہے ہیں۔

طیفی بٹ کے شناختی کوائف میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان سے ملاقات سے متعلق کیسز لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل
  • اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت
  • عدالت عظمیٰ ‘سپر ٹیکس کیس سے متعلق وکیل کے دلائل مکمل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں، علیمہ خان
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت: ٹیکس پیئرز کے وکیل کے دلائل مکمل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کی این سی سی آئی اے افسر کی بازیابی کیلیے پولیس کو 3 دن کی مہلت