اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کی بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل  بابر اعوان نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ نیلامی کا عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ اشتہار جاری ہوا تو اس سے ہمیں نیلامی کا علم ہوا۔ جائیداد کس نے خریدی ہے اس کے کوئی دستاویزات بھی سامنے نہیں آئے۔ تقریباً اکیس سو کنال مشترکہ اراضی ہے جس کی تقسیم ابھی نہیں ہوئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ دیگر مالکان بھی ہیں لیکن میں صرف سکینہ بخاری کا وکیل ہوں۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر  نے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم پر اعتراضات اٹھا دیئے

عدالت نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔  کیس کی مزید سماعت نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جائیداد نیلامی زلفی بخاری کی نیلامی کا عمل

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران سخت گیر انداز میں کیس کی تعطل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ معاملے کو فوری طور پر فائنل کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: پاکستان کی امریکا کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تجویز

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہم اس کیس کو نمٹانا چاہتے ہیں، جو بھی ہے جیسا بھی کیس ہے اسے اب فائنل کریں۔ آپ کیوں اسے اتنا لمبا جانا چاہتے ہیں؟ اتنا وقت نہیں ہے کہ ہم 4 ججز بیٹھ کر یہی کرتے رہیں۔

انہوں نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مطالبہ کیا کہ امائیکس بریف جمع کروایا جائے تاکہ کیس آگے بڑھ سکے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر بریف جمع کروا دیا جائے تو کیس کی کارروائی جاری رکھی جا سکتی ہے، اور میڈیکل سہولیات سے متعلقہ امور بعد میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں قید کاٹنے والی عافیہ صدیقی کے کیس میں کب کیا ہوا؟

جسٹس طاہر نے توہین عدالت کے نوٹس کی یاد دہانی بھی کرائی اور کہا کہ وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں کوئی نہ کوئی اقدام کرنا ہوگا۔

سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کیس پر توجہ دی جائے۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ارباب محمد طاہر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس

متعلقہ مضامین