پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار اور موسیکار ہارون شاہد نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے پاکستان آئیڈل کے ججز پر کی جانے والی تنقید کا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔

ہارون شاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بحث غیرمعمولی اور بے وقوفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل تشویشناک بات یہ ہے کہ انہیں فواد خان اور بلال مقصود جیسے نامور موسیقاروں کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

What a stupid debate! The fact that she doesn't know about Fawad and Bilal Bhai as musicians is the real alarming thing in all of this.

This season of the Idol is doing well and we'll see all these people craving for attention. I love the panel. All bases covered. ???????? https://t.co/Ez2ddxzDtt

— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) October 21, 2025

اداکار نے مزید کہا کہ پاکستان آئیڈل کا موجودہ سیزن بہترین انداز میں جاری ہے اور انہیں ججز کا یہ پینل پسند ہے کیونکہ اس میں ہر پہلو کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔ ہارون شاہد نے مزید کہا کہ ایسے افراد توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کی پاکستان آئیڈل میں بطور جج شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ جج بن جاتے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اور ججز کو خود بھی شرم آنی چاہیے کہ جب ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تو ہمیں اس میں نہیں آنا، ان کو آگے بڑھ کر خود کہنا چاہیے کہ آپ متعلقہ لوگوں کو ہی بطور جج بٹھائیں، ہمیں ساتھ بٹھا لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید

حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ یہ تو خود توہین کرانے والی بات ہے کہ آپ اپنے پروگرام کا خود مذاق بنا رہے ہیں، شو میں کوئی بچہ کہہ دے کہ اگر میں نے ٹھیک نہیں گایا آپ گا کر دکھا دیں تو جج کیا کرے گا کیا وہ 2 مہینے بعد سیکھ کر آئے گا۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ایک بندہ پروگرام میں اتنا برا گا رہا تھا لیکن جج رو رہا تھا۔ ان کے مطابق ایسے پروگرامز میں ان لوگوں کو جج بنایا جانا چاہیے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہو۔

واضح رہے کہ ان دنوں’پاکستان آئیڈل سیزن 2‘ جاری ہے جس میں فواد خان کے ساتھ راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش ججز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان آئیڈل پاکستان آئیڈل سیزن پاکستانی اداکار پاکستانی گلوکار حمیرا ارشد فواد خان ہارون شاہد

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان آئیڈل پاکستان آئیڈل سیزن پاکستانی اداکار پاکستانی گلوکار فواد خان ہارون شاہد

پڑھیں:

مودی کے دور حکومت میں عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے، کانگریس

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام میں حکومتی وعدوں کے بارے میں بڑھتی ہوئی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک مقامی شخص نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے۔ ویڈیو میں یہ شخص کہتا ہے کہ مودی جیسا دھوکہ باز وزیراعظم ہم نے دیکھا ہی نہیں، وہ صرف جملہ بازی کر کے عوام کو گمراہ کرتے ہیں اور نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن اس بار بہار میں ان کی دال گلنے والی نہیں ہے۔

کانگریس نے اس ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹر پر لکھا کہ بہار میں یہ مقامی شخص مودی کی حقیقت بیان کر رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام میں حکومتی وعدوں کے بارے میں بڑھتی ہوئی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم مودی پر جملہ بازی کے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ وزیراعظم صرف جملوں کی بارش کرنے کے لئے بہار آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی حقیقی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا اور وہ صرف گھس پیٹھیا یا مہاجرین کی بات کریں گے، جبکہ بہار کے عوام کے بنیادی مسائل، جیسے تعلیم، روزگار اور غریبوں کی فلاح پر توجہ نہیں دی جائے گی۔

خبروں کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس بار بہار کے مختلف اضلاع میں ریلیوں کو خطاب کریں گے جن میں پٹنہ، مظفرپور، گیا، بھاگلپور، سمستی پور، مشرقی اور مغربی چمپارن، سہرسا اور اریہ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک دن میں دو سے تین ریلیاں بھی کر سکتے ہیں، جس سے انتخابی ماحول میں جوش و خروش مزید بڑھ جائے گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ بہار میں عوامی رائے پر اثر ڈالنے کے لئے کیا جا رہا ہے اور دونوں جانب سے زبانی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر بھی مختلف پارٹیوں اور لیڈروں کے بیانات و ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جو انتخابی ماحول کو مزید گرم کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حمیرا ارشد کی پاکستان آئیڈل میں جج بننے والے گلوکار و اداکار فواد خان پر کڑی تنقید
  • بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا، کپتان جونیئر ہاکی ٹیم
  • خاقان شاہنواز کی عاطف اسلم پر تنقید، کانٹینٹ نقل کرنے کا الزام عائد کردیا
  • ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب
  • قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف
  • مودی کے دور حکومت میں عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے، کانگریس
  • باڈی بنانے اور رنگ گورا کرنے کیلئے انجیکشن لگوانے کے مشورے ملے، حارث وحید
  • حکومت کا توجہ طویل المدتی معاشی استحکام پر ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب