چیئرمین کشمیر کمیٹی کا بھارتی حملے شہید مسجد کی تعمیر کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
چیئرمین امور کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے مظفرآباد کی بلال مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری سے شہید خادمِ مسجد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین رانا قاسم نون نے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ مظفرآباد میں پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہونے والی بلال مسجد کا دورہ کیا۔
رانا قاسم نون نے کہا کہ ہم یہاں بھارتی جارحیت کی مذمت کے لیے آئے ہیں۔ رات کے اندھیرے میں بھارت نے عبادت گاہ پر حملہ کیا، جو انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی عبادت گاہوں پر حملے نہیں کیے جاتے۔
انہوں نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے نمازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ جلد بلال مسجد کی تعمیر نو کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک اور مسجد ہندوؤں کے نشانے پر، 3 مسلمان نوجوان شہید
رانا قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کے بغیر کشمیر کچھ نہیں اور کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر کی طرف دیکھا تو اسے اس کا پچھتاوا ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بھارتی گولہ باری سے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شوائی نالے کے علاقے میں واقع بلال مسجد شہید ہوگئی تھی، بھارتی جارحیت میں اس مسجد کے خادم محمد یعقوب بھی شہید ہوگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر امور کشمیر کمیٹی بلال مسجد بھارت پاکستان تعمیر نو رانا قاسم نون گولہ باری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امور کشمیر کمیٹی بلال مسجد بھارت پاکستان گولہ باری بھارتی جارحیت بلال مسجد
پڑھیں:
ایکشن کمیٹی رکن کی ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزی قابلِ افسوس ہے، ترجمان آزاد کشمیر حکومت
آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پیرا نمبر 4 میں واضح طور پر درج ہے کہ مراعات کے جائزے کے لیے قائم کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 2 ریاستی وزرا اور ایکشن کمیٹی کے 2 اراکین شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری سوشل میڈیا پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کو حاصل مراعات کے حوالے سے منفی تاثر دے کر نہ صرف طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ ان کے ذہنوں میں غیر ضروری ابہام بھی پیدا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر کے نئے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر وفاقی و ریاستی وزرا اور ایکشن کمیٹی اراکین کے دستخط موجود ہیں، اس کے باوجود غلط بیانی کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی بیانات مذمت