وزارتِ امورِ کشمیر نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے، پاکستان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینیئر امیر مقام نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کی طویل جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کے ظلم و ستم آج بھی جاری ہیں، ہزاروں کشمیری شہادت اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی فورمز پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وزارتِ امورِ کشمیر نے اس موقع پر ایک نیا پلان تشکیل دے دیا ہے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ یومِ سیاہ پر ایک مشترکہ پیغام جاری کیا جائے گا۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما شیخ متین نے کہاکہ کشمیری عوام اور پاکستانی ایک ہی مقصد کے لیے کوشاں ہیں، اس لیے یومِ سیاہ کی تمام ریلیوں اور تقاریب میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیرونِ ملک پاکستانی سفارت خانے بھی یومِ سیاہ کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کریں گے جبکہ قومی میڈیا کو ان سرگرمیوں کی مکمل کوریج کے لیے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارتِ خارجہ، داخلہ، اطلاعات، مواصلات سمیت متعدد سرکاری اداروں اور آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان و چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے، میاں محمد نواز شریف

یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا تھا، اور اسی دن کی یاد میں کشمیری عوام ہر سال یومِ سیاہ مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بھارتی جارحیت اور مقبوضہ وادی کی حالتِ زار سے آگاہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعلان انجینیئر امیر مقام بھارتی قبضہ مقبوضہ کشمیر وزارت امور کشمیر وزیر امور کشمیر وی نیوز یوم سیاہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعلان بھارتی قبضہ وی نیوز یوم سیاہ جائے گا کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ، ایم ایل اے معراج ملک کی نظربندی کے خلاف عرضداشت کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی

سینئر ایڈوکیٹ راہول پنت، ایڈوکیٹ ایس ایس احمد اور دیگر نے معراج ملک کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی نظربندی کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ میں غیر قانونی طور پر نظربند ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد یوسف وانی معراج ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ سینئر ایڈوکیٹ راہول پنت، ایڈوکیٹ ایس ایس احمد اور دیگر نے معراج ملک کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی نظربندی کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا۔ انہوں نے اپنے دلائل میں ان کی نظر بندی کی وجوہات پر تنقید کی اور اسے انتظامی حد سے تجاوز اور ایک منتخب عوامی نمائندے کی اختلافی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مقدمے پر سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر کر رہا ہے، ماہرین
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے خود کو ‘دہشت گردی کا شکار’ظاہر کر رہا ہے، ماہرین
  • مقبوضہ کشمیر: اقوامِ متحدہ کی ہوشربا رپورٹ
  • حماس کا اسرائیلی قبضہ ختم ہونے کی شرط پر ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی سزا ریاستی حکمت عملی بن گئی
  • اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کر دیا
  • اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کردیا
  • مقبوضہ کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے، انجینئر رشید
  • کشمیری شناخت پر اجتماعی سزا کے اثرات اور دیرپا امن کے لیے اصلاحات کی ضرورت
  • مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ، ایم ایل اے معراج ملک کی نظربندی کے خلاف عرضداشت کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی