ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن سلیمان احمد کراچی کے ریجنل سینٹر میں انچارج مقرر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے 19 گریڈ کے ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (ناہی) سلیمان احمد کو کراچی کے ریجنل سینٹر میں انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔
سلیمان احمد کے کراچی کے ریجنل سینٹر میں بطور انچارج تعیناتی کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سلیمان احمد 2017ء میں بھی ریجنل ڈائریکٹر کراچی کے عہدے پر تعینات ہو چکے ہیں اور ان ہی کے دور میں کراچی میں اسناد کی تصدیق کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے ڈائریکٹر اکیڈمک ڈویژن ہدایت اللّٰہ خان کو ریجنل انچارج پشاور جبکہ گریڈ 19 کے ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈویژن منیر احمد کو ڈائریکٹر ناہی مقرر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلیمان احمد کراچی کے
پڑھیں:
کراچی: قبرستانوں کی ازسر نو رجسٹریشن کا فیصلہ
فائل فوٹو۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام قبرستانوں کی ازسر نو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے منتظمین کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب نوٹس جاری کر دیے گئے۔
ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کے مطابق قبرستانوں کے منتظمین کا جواب نہ ملنے پر قانونی کارروائی کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ شہر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت قبرستانوں کی تعداد 38 ہے۔
ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی کے مطابق قبضہ مافیا کے زیر اثر قبرستانوں کے خلاف رواں ماہ میں آپریشن کیے جائیں گے، قبروں کی سرکاری فیس کے برعکس اضافی رقم لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی اقبال پرویز کے مطابق شہر میں غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔