ایچ ای سی میں ایڈہاک ازم؛ ملک کے سب سے مصروف کراچی ریجن میں 1 ماہ سے کوئی ڈائریکٹر نہیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
چیئرمین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا متلاشی اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی پی) کا کراچی ریجنل آفس بھی ایک ماہ سے سربراہ کے بغیر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں ایڈہاک ازم اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے چیئرمین ایچ ای سی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی اسامیاں پہلے ہی خالی تھیں اب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایچ ای سی کا ریجنل دفتر بھی سربراہ سے محروم ہے اور گزشتہ تقریبا 1 ماہ سے ایچ ای سی کے ریجنل ڈائریکٹر کراچی کی اسامی پر بھی کوئی افسر موجود نہیں ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر کراچی نذیر حسین کا تبادلہ گزشتہ ماہ کرکے انھیں ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس مقرر کیا جاچکا ہے جس کے بعد سے تاحال اس اسامی پر کسی مستقل افسر کی تقرری نہیں ہوسکی ہے جبکہ کراچی میں ایک جونیئر افسر کو ریجنل ڈائریکٹر کے امور تفویض کیے گئے ہیں اور پورے سندھ کی اعلی تعلیم کا بوجھ اٹھانے والا یہ دفتر ایڈہاک ازم پر چلایا جارہا ہے۔
ایچ ای سی میں کراچی سمیت پورے سندھ کی سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ اپنی اسناد کی تصدیق کے لیے پورٹل پر اپلائی کرتے ہیں جبکہ اسی طرح روزانہ سیکڑوں افراد اس دفتر کیا وزٹ کرتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ جس افسر کو ریجنل دفتر کا چارج دیا گیا ہے وہ ہر سرکاری فائل کی اسلام آباد سے اپروول لینے پر مجبور ہے، ادھر ریجنل ڈائریکٹر کراچی کا چارج چھوڑنے والے افسر نذیر حسین جو اب ڈی جی ہیومین ریسورس اسلام آباد تعینات ہوئے ان کی جانب سے اب تک نئے ریجنل ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹ ہی نہیں بنایا گیا۔
ادھر ایکسپریس نے اس سلسلے میں قائم مقام ایگزیکٹیوڈائریکٹرایچ ای سی مظہر سعید سے جب رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس اسامی کے خالی ہونے کا احساس ہے چیئرمین ایچ ای سی سے اس سلسلے میں مشاورت جاری تھی جو اب مکمل ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ اسی ہفتے کس افسر کی تعیناتی کردی جائے ۔
انھوں نے تصدیق کی کہ کراچی سے initiate ہونے والی فائلوں کی منظوری وہ اسلام آباد سے ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین ایچ ای سی خود قائم مقام ہیں اور وفاقی سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب کے پاس چیئرمین ایچ ای سی کا چارج ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی کے لئے ساڑھے 5 سو کے لگ بھگ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی اسکروٹنی کا عمل بھی تقریبا دو ماہ میں مکمل نہیں ہوپایا ہے جس کے بعد تلاش کمیٹی کو ان سیکڑوں امیدواروں کے انٹرویوز بھی کرنے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین ایچ ای سی ریجنل ڈائریکٹر
پڑھیں:
ملتان، مطہر حسین شیرازی آئی ایس او ضلع ملتان کے نئے صدر منتخب، ریجنل صدر نے حلف لیا
مطہر حسین شیرازی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس میٹالرجی اینڈ میٹیریل انجینئرنگ کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ آپ کا تعلق کوہاٹ، اورکزئی سے ہے۔ اس سے قبل آپ پشاور ڈویژن کے فعال یونٹ سرورِ کائناتؐ کے یونٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور انچارج اسکاوٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کا 50واں سالانہ شہید مقاومت کنونشن اختتام پذیر، سید مطہر حسین شیرازی سال 2025-26ء کے لیے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان کے صدر منتخب ہو گئے۔ مطہر حسین شیرازی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بی ایس میٹالرجی اینڈ میٹیریل انجینئرنگ کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ آپ کا تعلق کوہاٹ، اورکزئی سے ہے۔ اس سے قبل آپ پشاور ڈویژن کے فعال یونٹ سرورِ کائناتؐ کے یونٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور انچارج اسکاوٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ سال 2024-25ء میں آپ نے ضلع ملتان کے نائب صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں اور آج 19 اکتوبر 2025ء کو آپ نئے ضلعی مسئول منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب ضلعی صدر سے نومنتخب ریجنل صدر علی مصدق نے حلف لیا۔