این آئی سی وی ڈی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
جونیئر گریڈ افسر بی پی ایس۔18کے عہدے پر بطور ایڈمنسٹریٹر غیر قانونی تعینات
میرٹ اور عدالتی فیصلے نظر انداز، ، توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ
قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی)میں اختیارات سے تجاوز کرنے کا معاملہ نہایت سنگین اور تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کے واضح احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارہ امراض قلب کراچی ڈاکٹر طاہر صغیر نے ایک جونیئر گریڈ افسر کو بی پی ایس۔18کے عہدے پر بطور ایڈمنسٹریٹر غیر قانونی طور پر تعینات کیا ہے حالانکہ یہ عہدہ ایک سینئر افسر کے لیے مختص ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی کا یہ اقدام اختیارات کے صریح غلط استعمال اور عدالتی احکامات کی واضح توہین کے مترادف ہے ، جو نہ صرف قانونی احکامات کی حرمت کو مجروح کرتا ہے بلکہ اچھی حکمرانی کے اصولوں کو بھی پامال کرتا ہے ۔اس طرح کی غیر قانونی تعیناتیاں ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ میرٹ اور عدالتی فیصلوں کو نظرانداز کرنے کی خطرناک مثال قائم کرتی ہیں۔سول سوسائٹی نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کھلی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں، عدالت کے احکامات اور انتظامی میرٹ کے مطابق اس عہدے پر تقرری کو یقینی بنائیں۔اور توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کریںاور اس معاملے کی فوری طور پر دوبارہ تحقیق کی جائے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: احکامات کی
پڑھیں:
پنجاب: ایک روز میں 64 ہزار چالان
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں 64 ہزار چالان کر دیئے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےچالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپےکے جرمانے عائد ہوئے۔
ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں، پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔