نادرا اور ٹی ایم سی گلبرگ کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )ریجنل ہیڈ آفس کراچی اور TMC گلبرگ کے درمیان میگا سینٹر گلبرگ ٹاؤن کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ نادر علی خان، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، نائب امیر جماعتِ اسلامی گلبرگِ وسطی فاروق نعمت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہگ اور علاقے کے عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ نیا میگا سینٹر کراچی کا سب سے بڑا میگا سینٹر ہوگا، جو نادرا RHO کراچی کے زیرِ اہتمام قائم کیا جا رہا ہے۔ اس سینٹر میں 40 کاؤنٹرز پر مشتمل جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔میگا سینٹر روزانہ 4,000 درخواست گزاروں کو خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ یہ سینٹر 24 گھنٹے، ہفتے کے 6 دن کام کرے گا۔سینٹر میں مرکزی ائیر کنڈیشننگ سسٹم نصب کیا جائے گا، جس میں 1,500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش اور ائیر کنڈیشنڈ انتظار گاہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اسٹینڈ بائی جنریٹر نصب کیا جائے گا، جبکہ 24/6 کی بنیاد پر پاسپورٹ واؤچر کاؤنٹر، اسلحہ لائسنس کاؤنٹر، بزرگ شہریوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر اور تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔
مزید یہ کہ میگا گلبرگ سینٹر میں دو زونل آفس بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سینٹرل ڈسٹرکٹ کے قریب ترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
واضح رہے یہ جگہ گلبرگ ٹاؤن نے نادرا کو اس سینٹر کے قیام کے لئے ایک MOU کے تحت دی ہے۔یہ میگا سینٹر گلبرگ کے علاقے عاشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، گلشن،گلستان جوہر اور لیاقت آباد کے شہریوں کو نادرا کی جدید ترین خدمات سے بآسانی استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔نادرا کی جانب سے جدید ترین میگا سینٹر شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے متعدد سہولیات فراہم کرے گا، جس سے عوامی خدمت اور سہولت کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔
چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ”جماعتِ اسلامی عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے اور اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کے لیے کام کر رہی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ”کراچی کے سب سے بڑے میگا سینٹر کا ایف بی ایریا میں قیام عوام کے لیے سہولت اور آسانی کا باعث بنے گا۔
ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ عامر علی خان نے کہا کہ نادرا جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، گلبرگ ٹاؤن میں میگا سینٹر کا قیام اس عزم کی عملی مثال ہے۔
آخر میں میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے نادرا حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اداروں کے درمیان تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میگا سینٹر گلبرگ ٹاؤن گا سینٹر کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔