City 42:
2026-07-24@01:53:27 GMT

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی خواہشمند خواتین کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

ویب ڈیسک : راولپنڈی میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا، جس کے بعد ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی خواہشمند خواتین کو تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سی ٹی او فرحان اسلم، ایس ٹی او منیر ہاشمی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ موبائل لائسنسنگ کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے، وزیر اعلیٰ کے انیشیٹیو کے مطابق یہ سہولیات خواتین کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی سہولت تعلیمی اداروں اور دفاتر میں بھی مہیا کی جائے گی۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبے بھر میں 33 موبائل یونٹس فراہم کیے گئے ہیں، ان موبائل یونٹس میں ایف آئی آر کے اندراج، لرنر لائسنس، موٹر سائیکل و موٹر کار لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈوپلیکیٹ اور بین الاقوامی لائسنس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینےوالا گرفتار

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خواتین کو فراہم کی

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار