پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین سے وائس چانسلر کے آئی یو کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2025ء سے جامعہ قراقرم میں بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی (NoC) جاری کرنے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر سے ملاقات کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں پی ای سی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2025ء سے جامعہ قراقرم میں بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی (NoC) جاری کرنے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر کے آئی یو نے بتایا کہ جامعہ قراقرم میں 1300 ملین روپے کی لاگت سے قائم کردہ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کیمپس علاقے میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی تعلیم و تحقیق کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فلحال دو انجینئرنگ پروگرامز جن میں بی ایس سول انجینئرنگ اور بی ایس مائننگ انجینئرنگ شروع کیے گئے ہیں جبکہ دو پروگرامز بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور بی ایس سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا پروگرام پہلے سے ہی کروا رہے ہیں۔ جہاں جدید ترین لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں۔ یہ لیبارٹریاں مقامی صنعتوں کے لیے کمرشل ٹیسٹنگ کے لیے بھی استعمال ہو رہی ہیں۔ انہوں نے پی ای سی کے چیئرمین کو گلگت بلتستان کا دورہ کرنے اور نوجوان انجینئرز سے ملاقات کر کے ان کی کیپیسٹی بلڈنگ اور مینٹورنگ کے لیے مدعو کیا۔ چیئرمین نے بہت جلد دورہ کرنے کی حامی بھی بھری۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی ایس سول انجینئرنگ وائس چانسلر کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین مقرر کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ تقرری آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جب کہ وزارتِ قانون و انصاف نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق علامہ راغب حسین نعیمی کی بطور چیئرمین تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ صدرِ پاکستان نے وزیراعظم کی سفارش پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوبارہ رکن تعینات کرتے ہوئے کونسل کا چیئرمین مقرر کیا۔
واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمینی عہدہ یکم نومبر 2025 کو خالی ہوا تھا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اپنی سابقہ مدت پوری ہونے پر بطور چیئرمین اور کونسل کے آٹھ دیگر ارکان کے ہمراہ ریٹائر ہو گئے تھے۔
نئی تقرری کے بعد علامہ راغب حسین نعیمی دوبارہ تین سال کے لیے کونسل کی سربراہی سنبھالیں گے۔