Nawaiwaqt:
2025-10-22@19:34:43 GMT

92 پر دوسری شادی , مولانا شیرانی نے سب کو حیران کر دیا 

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

92 پر دوسری شادی , مولانا شیرانی نے سب کو حیران کر دیا 

اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے اسلام آباد میں ایک سادہ اور باوقار تقریب میں انجام پایا۔ تقریب میں علمائے کرام اور معزز شخصیات نے شرکت کی اور مولانا محمد خان شیرانی کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کی۔سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے کیونکہ ان کی پہلی اہلیہ کچھ عرصہ قبل وفات پا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ مولانا شیرانی سابقہ جے یو آئی (ف) کے رہنما تھے.

جنہوں نے بعد ازاں جے یو آئی شیرانی کے نام سے الگ دھڑا بنایا اور پی ٹی آئی سے اتحاد کیا تھا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا محمد خان شیرانی

پڑھیں:

یونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم جدہ کے چیئرمین جہانگیر خان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی تقریب بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری بڑی دھوم دھام سے منائی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ (محمد عديل) پاکستان کے صوبہ سندھ کے مردم خیز شہر سکھر اور کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین اور چینل 5 سعودی عرب کے بیورو چیف جہانگیر خان کی پیدائش کی سالگرہ کی تقریب جدہ میں نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور جہانگیر خان کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور جہانگیر خان کی صحافتی خدمات کے 40 سالہ سفر نشیب و فراز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے عقیل شہزاد آرائیں، انجم وڑائچ، حاجی عثمان، سجاد خان، عبد الخالق لک، سردار اقبال یوسف اور ان کے دوستوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ جہانگیر خان نے نہ صرف میڈیا کے شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ صحافی برادری کی جانب سے پاک اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرست سید مسرت خلیل پھلواری، چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن، صدر شعیب راجہ، اراکین شباب بھٹہ، مرزا مدثر اور فواد احمد سواتی نے شرکت کی۔ فورم کے نمائندگان نے کہا کہ جہانگیر خان کی خدمات نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مثال ہیں۔ یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کی نمائندگی چیئرمین جہانگیر خان، صدر یحییٰ اشفاق، جنرل سیکریٹری ملک عدیل، ممبران امداد حسین اور سید فہد نے کی۔ فورم کے اراکین نے اس موقع پر صحافت میں باہمی تعاون اور مثبت کردار پر زور دیا۔ تقریب میں سینئر صحافی محمد عدیل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے جہانگیر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی کامیابیوں کے تسلسل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جہانگیر خان کو صحت، کامیابی اور مزید ترقی عطا فرمائے۔

محمد عديل گلزار

متعلقہ مضامین

  • مولانا شیرانی نے بڑھاپے میں دوسری شادی کرلی
  • اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
  • سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
  • مولانا محمد خان شیرانی نے دوسری بار نکاح کرلیا
  • ٹی ایم سی ناظم آباد، پوزیشن ہولڈر طلبہ میں لیپ ٹاپ و اسناد تقسیم
  • ’دل ہونا چاہیے جوان‘: مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی
  • جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم مرحوم کے تعزیتی اجتماع میں معروف عالم دین مولانا ثنااللہ رحمانی درس قرآن دے رہے ہیں، نائب امیر کراچی محمد اسحاق خان اور امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق بھی موجود ہیں
  • یونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم جدہ کے چیئرمین جہانگیر خان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی تقریب بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری بڑی دھوم دھام سے منائی
  • دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے: سابق چیئرمین ایف بی آر کی تجویز