data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی جانب سے راشد منہاس اسکول میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا، پروقار تقریب میں سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپس، شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید واجیہ حسن نے کی جبکہ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمن ظہیر احمد، ڈائریکٹر ایجوکیشن نوید حبیب، اینٹی انکروچمنٹ کے راشد کمال اور سینی ٹیشن کے عارف الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید واجیہ حسن نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ علم ہی وہ روشنی ہے جو اندھیروں کو مٹا دیتی ہے۔ طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ تعلیم کو صرف کامیابی کا ذریعہ نہیں بلکہ خدمت خلق اور ملک کی ترقی کا ہتھیار بنائیں، یہ سارے لیپ ٹاپ جو آج یہاں تقسیم ہو رہے ہیں، ان شاء اللہ آئندہ اس سے کئی گنا زیادہ بچوں کو دیے جائیں گے۔ آپ سب بچے وعدہ کریں کہ آپ دل لگا کر پڑھیں گے، اپنے اساتذہ اور اسکول کا نام روشن کریں گے۔ ان شاء اللہ جب آپ محنت کریں گے تو نہ صرف آپ کے گھروں میں خوشحالی آئے گی بلکہ یہ ملک بھی ترقی کرے گا۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہاآج کے یہ ہونہار طلبہ ہمارا فخر ہیں، یہ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کیلیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنا ہوگا۔ ناظم آباد ٹاؤن کی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کیلیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہمارے ادارے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ باصلاحیت طلبہ کو بہتر مواقع فراہم کرسکیں۔ وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آج تقسیم کیے گئے لیپ ٹاپس کا مقصد طلبہ کو ڈیجیٹل دنیا سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ وہ علم و تحقیق کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد:جماعت اسلامی زون شمالی کے تحت منعقد ہ اجتماع کارکنان سے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید اور ناظم زون ظہیرالدین شیخ خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان

متعلقہ مضامین