Jasarat News:
2025-10-22@19:28:40 GMT

مولانا شیرانی نے بڑھاپے میں دوسری شادی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

مولانا شیرانی نے بڑھاپے میں دوسری شادی کرلی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:ملک کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے بڑھاپے میں دوسری شادی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی جہاں سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ نکاح کیا جن کی عمر 50 سال بتائی گئی ۔

مولانا محمد خان شیرانی کی عمر سے متعلق مختلف دعوے سامنے آئے ہیں کہیں ان کی عمر 92 تو کہیں 86 سال بتائی جارہی ہے اور وکی پیڈیا ان کی پیدائش کا سال 1948ءدرج ہے، جس کے حساب سے مولانا کی عمر 77 سال بنتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شادی کی اس تقریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا، جن میں صرف گواہان اور مولانا شیرانی کے چند قریبی دوست احباب شامل ہیں، شادی کے موقع پر علماءو دیگر دینی و سیاسی حلقوں کی جانب سے مولانا شیرانی کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔

مولانا محمد خان شیرانی نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرا دوسرا نکاح ہے کیوں کہ میری پہلی بیوی کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد اب ہونے والا یہ نکاح شریعت کے عین مطابق ہوا ہے اور میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کی دعاﺅں کا طالب ہوں۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی عمر

پڑھیں:

خیرپور: بیوی نے شوہر اور 4 بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

فائل فوٹو

خیرپور سٹی کے ایک گھر سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کے بعد بیوی نے شوہر اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • 92 پر دوسری شادی , مولانا شیرانی نے سب کو حیران کر دیا 
  • آئی سی سی ، باؤلرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی کی دوسری پوزیشن
  • اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
  • سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
  • مولانا محمد خان شیرانی نے دوسری بار نکاح کرلیا
  • ’دل ہونا چاہیے جوان‘: مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی
  • لاہور: جناح اسپتال سے ملزمان نے شہری کی گاڑی چوری کرلی
  • خیرپور: بیوی نے شوہر اور 4 بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
  • جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم مرحوم کے تعزیتی اجتماع میں معروف عالم دین مولانا ثنااللہ رحمانی درس قرآن دے رہے ہیں، نائب امیر کراچی محمد اسحاق خان اور امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق بھی موجود ہیں