آئی سی سی ، باؤلرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی کی دوسری پوزیشن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ میں باؤلرز کی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی اسپنر نعمان علی کیریئر میں پہلی مرتبہ دنیا کے دوسرے بہترین باؤلر بن گئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ 882 پوائنٹس کے ساتھ تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستانی اسپنر نعمان علی 853 پوائنٹس کے ساتھ 4 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نعمان علی شاندار بولنگ کرکے بمراہ کے لیےخطرہ بھی بن سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 3 درجے تنزلی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے۔بیٹنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، سعود شکیل 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نعمان علی
پڑھیں:
فیصل آباد: حکومت کی سخت پابندی نے ہیلمٹ فروشوں کی چاندی کردی
---فائل فوٹوزفیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ جبکہ ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔
ایک طرف دو ہزار کا چالان ہے تو دوسری جانب دکانداروں نے بھی موقع غنیمت جان کر ہیلمٹ کے منہ مانگے دام طلب کرنا شروع کر دیے ہیں۔
چند ہفتے قبل تک 5 سو سے 7 سو روپے میں ملنے والا ہیلمٹ دو ہزار سے ہوتا ہوا 4500 تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضعلی انتظامیہ ہیلمٹ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی ممکن بنائے تاکہ وہ مناسب داموں ہیلمٹ خرید سکیں۔
دوسری جانب ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اچانک ہیلمٹ کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، شہریوں کی شکایات پر بلیک میں ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گی ہے۔