پاکستانی اسکواش اسٹار نور زمان عالمی درجہ بندی کیریئر بیسٹ 37ویں نمبر پر آ گئے۔

مقابلوں کے مصروف شیڈول اور مسلسل کامیابیوں کے نتیجے میں نور زمان کو پی ایس اے ورلڈ رینکنگ میں نمایاں ترقی ملی۔

گزشتہ ماہ کے دوران انہوں نے شمالی امریکا میں چار عالمی مقابلوں میں حصہ لیا، جن کا آغاز ستمبر میں کینیڈا میں نیش کپ جیتنے سے ہوا۔

3 اکتوبر کو انہوں نے شارلٹسویل اوپن کا سیمی فائنل کھیلا جس کے بعد 5 اکتوبر کو اوپن اسکواش کلاسک میں شرکت کی جس میں کوارٹر فائنل تک پہنچے۔

گزشتہ ہفتے نور زمان نے سخت مقابلے بعد رچرڈسن ویلتھ مین اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کھائی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

5 مقدمات میں خرم شیر زمان کی ضمانت منسوخی کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ9نو مئی، اشتعال انگیز تقریر اور پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے 5 مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے خرم شیرزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کازبانی حکم جاری کردیا، ملزم خرم شیرزمان زبانی حکم کے کچھ دیربعد عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تحریری معافی مانگنے پر ضمانت منسوخی کاحکم واپس لے لیا۔ عدالت کاکہنا تھا کہ آئندہ وقت پرپیش نہیں ہوئے توکوئی رعایت نہیں ملے گی، حلیم عادل شیخ، راجا اظہر و دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے گواہوں کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار تشویش کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش ہونے کی ہدایت،سانحہ نو مئی کے مقدمے میں شریک ملزم فیضان کی درخواست ضمانت منظور کی ،عدالت نے عدم پیشی پر ملزم فیضان کی ضمانت منسوخ کردی تھی،عدالت نے مقدمات کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • 5 مقدمات میں خرم شیر زمان کی ضمانت منسوخی کا حکم
  • غزہ: عالمی ضامنوں کے لیے لمحہ ٔ فکر
  • گزشتہ دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این
  • گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے اب وہ عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، سی این این
  • عدنان کیسے ’کین ڈول‘ بنے؟، سوشل میڈیا اسٹار نے شہرت کی اصل وجہ بتادی
  • باغوں کا شہر لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
  • اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا PSA ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا
  • پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن 2025 کا ٹائٹل جیت لیا
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کا عالمی سطح پر خیرمقدم، سیاسی رہنماؤں کی بھی تعریف