مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے 5 ارب ڈالر میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی۔
آئی ایچ سی 240ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو کے ساتھ 1300 سے زائد ذیلی کمپنیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ آئی ایچ سی کا اہم منصوبہ بینک کو جدید، مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل کمرشل بینک میں تبدیل کرنا ہے۔
کمپنی کے ترجیحی منصوبوں میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی معیار کے نظام کا فروغ شامل ہے۔
آئی ایچ سی کا ذیلی ادارہ ’’انٹرنیشنل ریسورسز ہولڈنگ‘‘ پاکستان میں کان کنی اور توانائی کے منصوبوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔ آئی ایچ سی کا پاکستان کے مالیاتی اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کی مزید سرمایہ کاری کا عزم ہے۔
پاکستان میں نجکاری کا یہ سنگِ میل عالمی منڈیوں میں پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
آئی ایم ایف کے مثبت جائزے اور عالمی ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان کے اصلاحاتی عمل کو نئی جہت ملی۔ پاکستان کی معاشی و اصلاحاتی کامیابیوں میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار نمایاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ایچ سی
پڑھیں:
اتحادی ممالک غزہ میں فوجی قوت کیساتھ گھس کر حماس کو سبق سکھانے کیلیے تیار ہیں؛ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو مشرق وسطیٰ کے ہمارے اتحادی ممالک اپنی پوری فوجی قوت کے ساتھ غزہ میں گھس کر اُنھیں سیدھا کردیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دھمکی آمیز بیان ٹروتھ سوشل پر کی گئی اپنی پوسٹ میں کیا جس میں پہلی بار حماس کے خاتمے کے لیے مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کا زکر کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے بقول مشرقِ وسطیٰ اور اس کے ارد گرد اب امریکا کے بہت عظیم اتحادی ممالک ہیں جنھوں نے دوٹوک اور پُرجوش انداز میں مجھے بتایا کہ امن معاہدے کی خلاف کرنے پر اگر آپ کہیں گے تو غزہ میں گھس کر حماس کو سیدھا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/115412289768445562امریکی صدر نے کہا کہ تو اگر میں نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں سے درخواست کی تو وہ غزہ میں ایک بڑی فوجی قوت کے ساتھ داخل ہو کر حماس کو سبق سکھا دیں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے جو محبت اور جذبہ آج نظر آ رہا ہے وہ ہزار سال سے نہیں دیکھا گیا۔ یہ ایک نہایت خوبصورت منظر ہے۔
امریکی صدر کے بقول میں نے اسرائیل سمیت ان اتحادی ممالک کو اطمینان دلایا کہ حماس کے خلاف کسی کارروائی کی ابھی ضرورت نہیں کیونکہ اب بھی امید باقی ہے کہ حماس درست راستہ اختیار کرے گی۔
تاہم صدر ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر حماس نے اپنا برا رویہ تبدیل نہیں کیا تو اس کا خاتمہ تیز تر، شدید اور بےرحمانہ ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشرو وسطیٰ کے اتحادی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مدد کے لیے فون کیا۔
امریکی صدر نے خاص طور پر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا جس نے بڑی تعداد میں اپنی فوج دینے کا اعلان کیا ہے۔