محسن نقوی کی چیئرمین سنی تحریک سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھی علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم رہا، پاکستان ترقی کیلئے ٹیک آف کر چکا ہے، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، قانون کے دائرے میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کیلئے سب کو یکجان ہونا ہوگا۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔