وزیر داخلہ کی چیئرمین سنی تحریک سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم رہا۔ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا ہے۔ ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ قانون کے دائرے میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔ آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہو گا ۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔