ملک میں جاری بحران فرسودہ نظام اورکرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے‘کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251022-08-20
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ،سیاسی، معاشی واخلاقی بحران فرسودہ نظام اورکرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بدل دو نظام کے نعرے کے تحت21 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں سہ روزہ کل پاکستان اجتماع عام کا اعلان کیاہے۔جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ بیروزگاری مہنگائی سے تنگ نوجوان مایوس ہونے کے بجائے مینار پاکستان کی جانب قدم بڑھائیں اورنظام کی تبدیلی کو یقینی بنائیں۔ذمے داران اجتماع عام میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹری میں جماعت اسلامی ضلع جامشورو کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع عام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مقامی وتحاصیل کے امرا، قیمین شریک تھے اس موقع پرنائب قیم صوبہ سہیل احمد شارق اور امیر ضلع حافظ محمد عمر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی کرپشن وغلط پالیسیوں کی وجہ سے سندھ دھرتی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود غربت وافلاس کی تصویر بنی ہوئی ہے۔یہاں کے کاشتکار محنت کش طلبہ اورسرکاری ملازمین اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پرنکلے ہوئے ہیں۔ اجتماع عام میں سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق، ناظم سفرنورالنویز، قیم ضلع راشد خان اجتماع عام کے حوالے سے ضلع سائٹ غربی کے ناظمین سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-02-20