یوگینڈا میں 2 بسوں کے تصادم سے 46 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
مغربی یوگینڈا میں دو بسوں کے آمنے سامنے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
یہ خوفناک حادثہ بدھ کی علی الصبح کِریاندونگو کے علاقے میں پیش آیا، جو دارالحکومت کمپالا سے تقریباً 125 میل شمال میں واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا: کیتھولک پادری کے مبینہ تشدد اور قید کے بعد 14 سالہ لڑکا ہلاک
یوگینڈا پولیس کے مطابق دونوں بسیں مخالف سمتوں میں سفر کر رہی تھیں اور ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں تصادم کا شکار ہو گئیں۔
????Forty-six lives gone in a single crash.
Bad infrastructure, reckless driving, zero accountability, this isn’t an accident anymore, it’s a national failure. pic.twitter.com/PKglrVIIMN
— TheCommonVoice (@MaxRumbleX) October 22, 2025
پولیس نے بتایا کہ ایک بس نے مڑنے کی کوشش کی تو سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پیچھے آنے والا ایک ٹرک اور ایک کار بھی الٹ گئے۔
یوگینڈا ریڈ کراس سوسائٹی نے ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 63 بتائی تھی، تاہم پولیس نے بعد میں وضاحت کی کہ اس اعداد و شمار میں کچھ زخمی افراد بھی شامل ہو گئے تھے، جس کے بعد درست ہلاکتوں کی تعداد 46 بتائی گئی۔
مزید پڑھیں: یوگنڈا کی وزیر اعظم سے پاکستانی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال
پولیس نے کہا کہ واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور صحت و ایمرجنسی اداروں کے ساتھ مل کر درست اعداد و شمار جمع کیے جا رہے ہیں۔
یوگینڈا ریڈ کراس نے بتایا کہ اس کے ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کی بروقت کارروائی سے کئی جانیں بچ گئیں۔
صدر یویری موسیوینی نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 1,430 امریکی ڈالر اور زخمیوں کے لیے 286 امریکی ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی 430 فٹ بلندی سے بنجی جمپنگ، مداح حیران رہ گئے
پولیس نے ڈرائیوروں کو خطرناک اور لاپرواہ انداز میں اوورٹیکنگ سے باز رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات یوگینڈا میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب محض 10 روز قبل جنوبی افریقہ میں کم از کم 42 تارکین وطن مزدور ایک بس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جو زمبابوے اور ملاوی واپس جا رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمرجنسی بس حادثہ ٹرک ٹریفک ریڈ کراس سوسائٹی یوگینڈاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمرجنسی ٹریفک ریڈ کراس سوسائٹی پولیس نے
پڑھیں:
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار
سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک خوارجی کو ہلاک کردیا جب کہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی ، جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خوارجی ہلاک اور دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلئیر کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔