کراچی؛ پولیس کی مختلف کارروائیاں، متعدد ڈاکو گرفتار، شہریوں کے تشدد سے ایک ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی:
شہرِ قائد میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ڈکیت گروہوں کے کئی کارندے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، قیمتی گھڑیاں، موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سفید کرولا کار بھی برآمد کی گئی۔
پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
گڈاپ سٹی، فیروزآباد اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گڈاپ سٹی میں بقائی ٹول پلازہ کے قریب فضل واحد اور ذاکر اللہ گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور گلشن معمار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
فیروزآباد میں شہید ملت روڈ پر فرحاد اور عثمان نامی ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں پکڑا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
شریف آباد کے علاقے میں AVLC نے ایک کار لفٹر محمد سلیم عرف ملک کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 2022 میں چوری کی گئی سفید کرولا کار (ADE-333) برآمد ہوئی۔ ملزم گینگ وار کا اہم کارندہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔
کورنگی
کورنگی چکرا گوٹھ کے علاقے نورانی بستی میں شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش کرنے والے دو مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے دوران فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، دونوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلاک و زخمی ڈاکوؤں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زمان ٹاؤن پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
ڈیفنس
ساحل پولیس نے ڈیفنس فیز 8 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں انیس ولیم، امجد خلیل، سونو کھوکھر اور زیشان علی شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول، موبائل فونز، بریسلٹ، قیمتی گھڑیاں اور شناختی کارڈ برآمد کیے گئے جبکہ پانچواں ساتھی ذیشان حیدر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں
پڑھیں:
کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے اسی نشے کی حالت میں فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 3 ملزمان سکندر جمالی، سہیل اور سکندر علی لاشاری کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے اسی نشے کی حالت میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تینوں خواجہ سرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، گرفتار ملزمان میں شامل سہیل کا تعلق کراچی سے، جبکہ دیگر 2 ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کا گروہ اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس ملزمان مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہی ہے۔