سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر میں پولیس کا بڑا سرچ آپریشن، افغان باشندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پولیس نے وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے افغان باشندوں کے خلاف بڑا سرچ آپریشن کیا۔
تازہ کارروائی سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر اور ملحقہ علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کی گئی، جس کی نگرانی ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے خود کی۔ آپریشن میں ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، انٹیلی جنس اہلکاروں اور خواتین پولیس اہلکاروں سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد ایسے افغان باشندوں کی گرفتاری تھا جو قانونی کاغذات کے بغیر کراچی میں مقیم ہیں۔ پولیس نے متعدد افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ان کے سفری اور شناختی دستاویزات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں سے اکثر کے پاس پاکستانی ویزا یا رجسٹریشن کارڈ موجود نہیں تھا۔
ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کے مطابق یہ کارروائی مکمل طور پر وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن افغان باشندوں کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہوں گی، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کے ساتھ غیر قانونی سلوک کی اجازت نہیں، تاہم شہر میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی اس طرح کے ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ شہر میں قانون کی عملداری اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں اسامہ عابد اور محمود بٹ شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان سے دو کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔