کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن؛متعدد افغان باشندے زیرحراست
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی:
پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔
وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے منگل کو رات گئے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جب کہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔
ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران غیر قانونی طور پر مقیم متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن کے خلاف افسران بالا کی ہدایات کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غیرقانونی افغان باشندوں کی شناخت و نشاندہی کیلئے گرینڈ آپریشن
ذرائع کے مطابق افغان باشندوں نے نادرا اہلکاروں سے مل کر دیگر شہریوں کے فیملی ٹری کا حصہ بن کر شناختی کارڈ جاری کروا رکھے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی پرمٹ اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو بھی واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے کوائف کی تصدیق شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے مقیم متعدد افغان پاکستان کے قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں، نادرا کی مدد سے خاندانی شجرے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلسازی سے پاکستانی خاندانوں میں اندراج کرانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان باشندوں نے نادرا اہلکاروں سے مل کر دیگر شہریوں کے فیملی ٹری کا حصہ بن کر شناختی کارڈ جاری کروا رکھے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی پرمٹ اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو بھی واپس بھیجا جا رہا ہے، خانہ بدوش افغان خاندانوں کی جیو ٹیگنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔