باجوڑ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
باجوڑ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع باجوڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شاہی تنگی جنگل میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے، فورسز نے شاہی تنگی کے جنگل میں موجود غار پر گھات لگا کر بھرپور کارروائی کی، اس موقع پر دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا اور دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دیگر زخمی حالت میں فرار سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے میں ایک دہشت
پڑھیں:
ڈی آئی خان: فورسز سے جھڑپ میں گیس پائپ لائن پر حملے کا ارادہ رکھنے والے 8 خوارج ہلاک
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔
پائپ لائن بچھانےوالے عملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگل میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کی یہ تشکیل پائپ پلائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کا ارادہ رکھتی تھی۔