کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاشت کاروں کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کردی، چھوٹے کاشت کاروں کو 1 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری فی ایکڑ یوریا کھاد دی جائے گی، زرعی آمدن ٹیکس کا سہ گنا نفاذ موخرکرکے 15 فیصد کی پرانی شرح بحال کردی گئی۔

اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزراء شرجیل میمن، سردار بخش مہر اور مخدوم محبوب زمان موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فی من گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت فصل 2025-26 کے دوران 8 لاکھ سے 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ اقدام 55 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جس میں کھادوں (ڈی اے پی اور یوریا) پر نمایاں سبسڈی شامل ہے تاکہ کاشتکاری کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ کم کیا جا سکے اور مقامی کسانوں کی آمدنی کو سہارا دیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 4000 روپے فی من امدادی قیمت کی سفارش کی تھی جو پیداواری لاگت میں اضافے کی عکاس تھی تاہم کسانوں کو فوری ریلیف دینے کے لیے وفاقی طور پر مقرر کردہ 3500 روپے فی من کی قیمت قبول کی گئی، اس سیزن میں 8 لاکھ سے 12 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے لیے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کر دیا ہے تاکہ بروقت اور شفاف کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں، امدادی پیکیج میں فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور دو بوریاں یوریا کھاد دینے کا اعلان بھی شامل ہے تاکہ کاشتکاری کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت سے بات چیت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کسانوں کے لیے سہ گنا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہت سے کاشتکار اخراجات کے دباؤ سے دوچار ہیں، جس کی بنیاد پر یہ ریلیف اقدامات مکمل طور پر جائز ہیں۔

امن و امان کی صورتحال

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں امن و امان سے متعلق چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں امن برقرار رکھنے پر پوری طرح توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، دیہی علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیاں اور شہری مراکز میں اسٹریٹ کرائمز ہیں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہروں میں کچھ فرقہ وارانہ نوعیت کے واقعات بھی پیش آئے ہیں لیکن ہم ان سے سختی سے نمٹ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ حکومت پولیس کی صلاحیت میں بہتری لا رہی ہے جس کے لیے بہتر تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ہم آہنگی پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ان خطرات سے زیادہ مؤثر انداز میں نمٹ سکے۔

افغان مہاجرین کی واپسی کی پالیسی

وفاقی حکومت کے افغان شہریوں سے متعلق فیصلے پر ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب قومی سطح پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ تمام افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس ضمن میں وفاقی پالیسی پر مکمل عمل درآمد کرے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ واپسی کا عمل پُرامن اور قانونی طریقے سے انجام پائے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ بیج کی نقل و حرکت پر عائد پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے پنجاب ہم منصب سے رابطہ کرکے اس مسئلے کو حل کریں۔

ڈینگی کی وبا کے بارے میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی محکمہ صحت کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے جبکہ بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہر اور صوبے کے دیگر اضلاع میں مچھر مار اسپرے کی مہم میں تیزی لائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کرتے ہوئے نے کہا کہ کا اعلان انہوں نے بتایا کہ ہے تاکہ کے لیے

پڑھیں:

سرفراز بگٹی درخواست ، محسن نقوی کا بُلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیگ کیا اور کہا کہ خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیاں پرانی اورناقص ہیں، جو خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک کے مترادف ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کی بہادر پولیس کو ایسے غیر معیاری وسائل فراہم کرنا قابلِ قبول نہیں ان گاڑیوں کو فوری طور پروفاقی حکومت کو واپس کیا جائے اور پولیس کیلئے جدید اور معیاری سازوسامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس فورس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کے خلاف عوامی شکایات میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس کے دوران سہیل آفریدی نے صوبے کے سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سیکیورٹی واپس لینے کے بھی احکامات جاری کیے اورکہا کہ سیکیورٹی وسائل صرف عوامی مفاد اور صوبائی امن وامان کیلئے استعمال ہوں گے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پولیس کا مورال بلند رکھنے اور فورس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑے زرعی پیکج کا اعلان کردیا
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کاشتکاروں کے لیے بڑا ریلیف پیکیج، گندم کی قیمت اور کھادوں پر سبسڈی کا اعلان
  • پی ٹی آئی نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کردیا
  • وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے: مراد علی شاہ
  • سرفراز بگٹی کی درخواست پر محسن نقوی کا بُلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان  
  • سرفراز بگٹی درخواست ، محسن نقوی کا بُلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان
  • وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے، شرجیل میمن
  • جماعت اسلامی نے کراچی کے حقوق کا سودا کردیا، انکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، علی خورشیدی
  • جماعت اسلامی نے کراچی کے حقوق کا سودا کردیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان