سرفراز بگٹی کی درخواست پر محسن نقوی کا بُلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔
ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیگ کیا اور کہا کہ خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینےوالا گرفتار
خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ وزیر داخلہ @MohsinNaqvi42 سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) October 21, 2025
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیاں پرانی اورناقص ہیں، جو خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک کے مترادف ہے۔
اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون سے گینگ ریپ ؛ 2 ملزم گرفتار
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کی بہادر پولیس کو ایسے غیر معیاری وسائل فراہم کرنا قابلِ قبول نہیں ان گاڑیوں کو فوری طور پروفاقی حکومت کو واپس کیا جائے اور پولیس کیلئے جدید اور معیاری سازوسامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس فورس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
جوانی میں بال سفید؛ حیران کن فائدے سامنے آگئے
انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کے خلاف عوامی شکایات میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس کے دوران سہیل آفریدی نے صوبے کے سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سیکیورٹی واپس لینے کے بھی احکامات جاری کیے اورکہا کہ سیکیورٹی وسائل صرف عوامی مفاد اور صوبائی امن وامان کیلئے استعمال ہوں گے۔
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پولیس کا مورال بلند رکھنے اور فورس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ٹی ایل پی دہشتگرد اور تحریک فساد ایک سکے کے دو رخ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ کا خیبرپختونخوا کی واپس کردہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیجنے کا اعلان
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیج دی جائیں گی تاکہ وہاں انسدادِ دہشتگردی کی کارکردگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ اعلان وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی درخواست کے جواب میں کیا گیا۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:
’وزیراعلیٰ صاحب، کام مکمل ہو گیا۔ یہ بلٹ پروف گاڑیاں انسدادِ دہشتگردی کی کارکردگی بڑھانے کے لیے فوری طور پر بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔ آپ کے نوٹس لانے کا شکریہ۔‘
یہ اعلان اس تناظر میں آیا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی تھی کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت ان بلٹ پروف گاڑیوں کو لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومتِ بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ صوبہ دہشت گردی کے خلاف بہتر انداز میں مقابلہ کر سکے۔
سیکیورٹی اور لوجسٹکس کے نکاتحکام نے بتایا ہے کہ گاڑیاں جلدی روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ان کی تقسیم سے متعلق تفصیلات جلد میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔ یہ گاڑیاں خاص طور پر انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور حساس علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے استعمال ہوں گی۔
بلوچستان نے پچھلے برسوں میں بار بار حفاظتی سازوسامان اور اضافی وسائل کی مانگ کی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی سیکیورٹی ضروریات کے باعث بعض اوقات سامان کی تقسیم اور تقاضے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ وفاقی سطح پر اس قسم کے مئؤثر ردِ عمل سے صوبائی تعاون اور وسائل کی بروقت منتقلی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں