کراچی:

لیاری پرانا حاجی کیمپ بھٹو ہوٹل کے مالک کی فائرنگ سے ایک شخص سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک الحفیظ میزان ریسٹورانٹ المعروف بھٹو ہوٹل پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ مصطفیٰ کچھی ولد سکندر کچھی کے نام سے کی گئی جس کے سرپر گولی ماری گئی تھی، زخمی ہونے والا شخص بدھ کی صبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول کے پاس سے اس کے اپنے نام کا کے الیکٹرک کا کارڈ ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا مالک کیش کاؤنٹر پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران دو افراد اچانک ہوٹل میں داخل ہوئے جن میں سے ایک ہاتھ میں اسلحہ بھی تھا جس پر ہوٹل کا مالک سمجھا کہ ڈاکو یا ٹارگٹ کلرز آئے ہیں جس پر اس نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں ایک گولی مصطفیٰ کچھی کے سر پر لگی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر نیپیئر تھانے کا ایس ایچ او سب انسپکٹر علی باقر پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ہوٹل کے مالک ثناء اللہ ولد عزیزاللہ کو حراست میں لے کر اس کا پستول قبضے میں لے لیا۔

زیر حراست ملزم ثناء اللہ کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کلا کوٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کی باعث پیش آیا تاہم تحقیقات اور اعلیٰ افسران کی مشاورت سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بریگیڈ میں پر اسرار فائرنگ سے لڑکی زخمی

بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا نظامی روڈ اللہ والی مسجد کے قریب گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پراسرار فائرنگ سے ایک لڑکی زخمی ہوگئی، زخمی ہونے والی لڑکی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی لڑکی کی شناخت 15 سالہ ثنا دختر محمد منشا کے نام سے کی گئی، فائرنگ کا واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی ہونے فائرنگ سے سے ایک

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا