محسن نقوی— فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔

کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیا

خیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ بلٹ پروف گاڑیاں محسن نقوی

پڑھیں:

بلوچستان نے خیبر پختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے وفاق سے خیبر پختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان درکار ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوامی تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح، اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
  • سرفراز بگٹی کی درخواست پر محسن نقوی کا بُلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان  
  • بلوچستان نے خیبر پختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
  • سرفراز بگٹی درخواست ، محسن نقوی کا بُلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھجوانے کا اعلان
  • وفاقی وزیر داخلہ کا خیبرپختونخوا کی واپس کردہ بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیجنے کا اعلان
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
  • بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی
  • ’’ خبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو پھر یہ ہمیں دیدیں ‘‘وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی محسن نقوی سے درخواست