انسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کی طلبی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ آج ہونے والی کارروائی میں 3 گواہ، جو پولیس سب انسپکٹرز تھے، عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔
پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق متعلقہ افسران کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، اسی باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔
جج امجد علی شاہ نے عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے تینوں گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ہدایت دی کہ اگلی سماعت اڈیالہ جیل ہی میں ہوگی اور تمام ملزمان کو وہاں پیش کیا جائے۔ سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی جب کہ سماعت کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت میں سماعت کے میں پیش
پڑھیں:
عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہوں کے بیان چیلنج کردیے
راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہان کے بیان چیلنج کر دیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ لنک پر گواہان کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ دوبارہ جیل ٹرائل اوپن کورٹ طلب کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن گواہان کے بیان ہم نے سنے نہیں، ان پر جرح نہیں ہو سکتی۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ان گواہان کو دوبارہ طلب کرکے ازسر نو بیان ریکارڈ کیے جائیں۔
عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے اور آئندہ سماعت 5 نومبر کو اس درخواست پر فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تھی۔ عمران خان کی تمام لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی ۔ ہمیں امید تھی آج کیس پر کارروائی ہوگی، تاہم سماعت ملتوی ہوگئی۔