data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 کراچی:۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے، شہری پانی کے ایک ایک قطرے کو ترس گئے، شہر بھر میں پانی کی لائنیں پھٹنے سے بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلبرگ ٹاﺅن، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کے علاقے تین دن سے پانی سے محروم ہیں۔

 منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی اور کیماڑی میں پانی کی فراہمی میں بہتری کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، نصف شہر کو سپلائی نہ ملنے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں، کراچی کو یومیہ 1200 ملین گیلن پانی درکارہے جبکہ دستیاب صرف 650ملین گیلن ہے، تین روز قبل لائنیں پھٹنے سے اب صرف 450سے 500ملین گیلن پانی دستیاب رہ گیا ہے، جگہ جگہ میٹھے پانی کا رساﺅ اور ضیاع افسوسناک ہے۔ شہریوں کو پانی کے ساتھ ساتھ سیوریج کے مسائل کا بھی سامناہے۔

 منعم ظفر نے کہا کہ نعمت اللہ خان کا کے 4 منصوبہ 22 سال بعد بھی مکمل نہ ہونا حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل میں ناکام رہی ہیں۔ کے فور کے پہلے فیز کے لیے 40 ارب روپے کے بجائے ، صرف 3.

2 ارب روپے جاری کیے گئے اس طرح کراچی کے شہری آئندہ تین چار سال بھی پانی سے محروم ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پانی کے بعد بجلی بحران نے بھی شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، کے الیکٹرک کو 900 ارب روپے ملنے کے باوجود شہر کے بعض علاقوں میں میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے،چند علاقوں میں بجلی چوری کی سزا پورے شہر کو دی جا رہی ہے۔

 منعم ظفر خان نے کہا کہ بل ادا کرنے والے شہریوں سے بجلی چھیننا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا اور سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات دائر کیے، عدالتیں تاحال کے الیکٹرک کے خلاف انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں، حکومت شہریوں کو بجلی، پانی اور سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا، ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے اذیت بن گیا، ریڈ لائن کے مقام پر جگہ جگہ پانی جمع، ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گئے،بارش ختم ہوئے ایک ماہ گزرنے کے باوجود سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

 منعم ظفر نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے ریڈ لائن ایکشن کمیٹی قائم کر دی ہے، روزانہ بنیادوں پر متعلقہ حکام سے رابطے جاری ہیں، منعم ظفر نے بتایا کہ ریڈ لائن کے اطراف جن کا کاروبار متاثر ہوا انہیں فوری معاوضہ دیا جائے۔ منعم ظفر نے کہا کہ شہر کے متعدد مقامات پر سڑکیں تباہ، ملیر ہالٹ تا ٹینک چوک، ایم ایم عالم روڈ ، جہانگیر روڈ، نیو کراچی اور دیگر علاقوں کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، صوبائی حکومت شہر کراچی کے مسائل سے مکمل طور پر غافل ہے۔

ویب ڈیسک

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ریڈ لائن پانی کے

پڑھیں:

ہنزہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ ہوکر گھروں باہر نکل آئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنز ہ: ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تقریبا رات 9 بجے کے قریب محسوس کیئے گئے ، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، تاحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت اور مقام معلوم کیا جا رہاہے ۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • کراچی بدامنی، بجلی و پانی بحران، ٹوٹی سڑکوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، منعم ظفر خان
  • سیلاب سے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان، مچھلی کی پیداوار و مارکیٹ بحران کا شکار
  • شہریوں کو بغیر فلٹر کا دریائی پانی فراہم کیا جارہا ہے،عزیز خان
  • سندھ حکومت نے گریٹر کراچی پلان 2047 پر کام کا آغاز کردیا، شہریوں کی رائے بھی طلب
  • پی ٹی وی کو شدید مالی بحران کا سامنا، 11 ارب روپے کا بجٹ ناکافی ہوگیا
  • 48 انچ قطر کی لائن میں رساؤ، مرمتی کام جاری
  • میکسیکو میں تباہ کن سیلاب، 130 افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے
  • لبرگ ٹاؤن میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح ،شہری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،منعم ظفر خان
  • ہنزہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ ہوکر گھروں باہر نکل آئے