Al Qamar Online:
2025-12-01@07:31:18 GMT

کراچی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT



کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری  ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم غلام مصطفی کو کراچی کے علاقے فورم مال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 31 ہزار 100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے،گرفتار ملزم سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ایف آئی اے

پڑھیں:

کراچی کلفٹن میں خاتون کا قتل — پولیس نے اہم ملزم گرفتار کر لیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آنے والے دل خراش قتل کے کیس میں بوٹ بیسن پولیس نے ٹیکنیکل ٹریسنگ کی مدد سے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
25 نومبر کو کلفٹن بلاک 2، چائنا پورٹ کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ، نیم برہنہ لاش ملی تھی۔ مقتولہ شہناز مسیح گزشتہ چند روز سے لاپتہ تھیں۔ وہ 22 نومبر کو گھر سے سودا لینے نکلی تھیں لیکن واپس نہ آئیں، جس کے بعد ان کی تلاش جاری تھی۔
ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹر سید راشد علی کے مطابق گرفتار ملزم احتشام ولد صادق نے 49 سالہ شہناز مسیح کو سر پر بلاک مار کر قتل کیا۔ اپنے جرم کو چھپانے کے لیے اس نے مقتولہ کے چہرے کو بھی بلاک مار کر مسخ کیا اور لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ اور ملزم ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے، اور قتل کی وجہ رقم کا لین دین بتایا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق اختر کالونی سے ہے جبکہ اس کا آبائی ضلع اٹک ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا ہے۔
گرفتار ملزم نے اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے۔
قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے عادل کی مدعیت میں 302 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ شہناز مسیح کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں جو دونوں شادی شدہ ہیں۔ پولیس گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائیاں، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی کلفٹن میں خاتون کا قتل — پولیس نے اہم ملزم گرفتار کر لیا
  • کراچی: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
  • کپِل شرما کے کیفے پر فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار
  • آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، کیش وین سے 20 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار
  • کے پی میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند
  • کے پی میں غیر قانونی مائینگ سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کے اثاثے منجمند