پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پنجاب حکومت نے انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہواجس میں متعدد فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا، پولیس افسران کی شہادت اور املاک کی تباہی میں ملوث افراد پر دہشت گردی کے مقدمات چلیں گے۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ انتہا پسندی میں ملوث جماعت کی قیادت کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا، جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے ہوں گے، ان کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی، جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے جائیں گے، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی ہوگی۔صوبائی حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا، جبکہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کومبنگ آپریشن بھی کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، غیر قانونی اسلحہ کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا، اسلحہ فروخت کرنے والے تمام ڈیلرز کے سٹاک کا معائنہ کیا جائے گا، غیر قانونی اسلحہ رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا پہلا جدید ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں پہلا ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد دہشتگردی، منظم جرائم اور ڈیجیٹل خطرات کی بروقت نشاندہی اور مؤثر نگرانی کو ممکن بنانا ہے۔
پراجیکٹ کے لیے 33 کروڑ 44 لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جسے دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے لیے 20 کروڑ 44 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے 13 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیا سال نیا آغاز ، کیش ختم ، صرف آن لائن پیمنٹ، کیو آر کوڈ ایکٹو کر دیا گیا
جدید سسٹم کے تحت ہائی پروفائل افراد، تنظیموں اور ممالک کی ڈیجیٹل پروفائلنگ کی جائے گی۔دنیا بھر کے عالمی خطوں، موضوعات اور اہم واقعات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔منصوبے میں ویڈیو اینالٹکس، اوپن سورس انٹیلی جنس، اور ڈیٹا آرکائیونگ کے جدید ترین فیچرز شامل ہوں گے۔
یہ سسٹم پنجاب انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا حصہ ہوگا اور اس کے ذریعے نہ صرف داخلی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خطرات کا قبل از وقت سراغ لگایا جا سکے گا۔حکام کے مطابق ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم سے دہشتگردی، سائبر کرائمز، اور دیگر منظم جرائم کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی، جس سے سیکیورٹی اداروں کو عملی اقدامات میں مدد ملے گی۔
بورڈآف ریونیو کا غیربینکاری ذرائع سےجائیدادکی خریدپرجرمانےعائدنہ کرنےکا انکشاف