تخت پڑی اراضی کیس: مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس کی سماعت ہوئی، مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی احتساب کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت احتساب کی خصوصی عدالت کے جج علی اعجاز نے سماعت کی، چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے سردار عبدالرازق، عامر سعید راں اور سردار شہباز پیش ہوئے۔
راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کی مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے، عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: احتساب کی خصوصی عدالت پرویزال ہی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔