کراچی:

سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے یرغمال 25 افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کردی۔

ہائیکورٹ میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو یرغمال بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے عملدرآمد رپورٹ جسٹس حسن اکبر کی عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق تمام یرغمال افراد کو علی اصغر جمالی کی زمین سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ پولیس نے مین وار اسٹاپ ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد میں کارروائی کی۔ یرغمالیوں کو جبری مشقت کے لیے 2 سال سے قید میں رکھا گیا تھا۔

جسٹس حسن اکبر نے دونوں اضلاع  کی پولیس کی  کارکردگی کو سراہا۔ عدالت نے پولیس حکام کو 3 دن میں عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

بازیاب ہونے والوں میں 2 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ یرغمالیوں کے رشتے دار نے بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد:

ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت  ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ تفصیلی رپورٹ جمع کروانی تھی، وہ کہاں ہے؟ ، جس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ابھی انکوائری چل رہی ہے۔ رپورٹ جمع کروانے سے متعلق نہیں بتایا گیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے جو انکوائری کر رہی ہے، اس کی تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے وکیل شاہینہ شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئیں ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: لاپتا بچی کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت
  • پولیس کی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی، مغوی بازیاب، دو اغوا کار گرفتار
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی، مغوی بازیاب، دو اغوا کار گرفتار
  • رحیم یار خان: پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی، مغوی شہری بازیاب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کیخلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ : ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز کی مہلت 
  • غوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی 3 دن کی مہلت
  • این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف