بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ زمین میں دھنس گیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
بھارتی صدر دروپدی مورو کے ہیلی کاپٹر کے لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا۔ بھارتی صدر اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز اُس وقت پیش آیا جب وہ صابری مالا مندر میں حاضری کے لیے کیرالہ پہنچی تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اصل میں نیلاکل (پمبا کے قریب) پر ہونی تھی، لیکن خراب موسم کے باعث آخری لمحات میں مقام تبدیل کر کے پرامادم میں کیا گیا۔
حکام کے مطابق، نیا ہیلی پیڈ منگل کی رات دیر گئے راجیو گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے اندر تیار کیا گیا تھا، لیکن کنکریٹ مکمل طور پر سیٹ نہیں ہو سکا تھا، اسی لیے ہیلی کاپٹر کے وزن سے زمین دھنس گئی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کنکریٹ پوری طرح خشک نہیں ہوا تھا، اس لیے ہیلی کاپٹر کے پہیوں کے نیچے دباؤ سے گڑھے بن گئے۔
ہیلی کاپٹر کے پہیے زمین میں دھنس گئےجب بھارتی صدر مورو اپنی گاڑی کے ذریعے پمبا روانہ ہوگئیں، تو پولیس اور فائر بریگیڈ اہلکاروں کو انڈین ایئر فورس کے Mi-17 ہیلی کاپٹر کے پہیے دھنسے ہوئے حصے سے باہر نکالتے دیکھا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی ریاست کیرالہ بھارتی صدر دروپدی مورو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی ریاست کیرالہ بھارتی صدر دروپدی مورو ہیلی کاپٹر کے بھارتی صدر
پڑھیں:
پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا
واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نریندر مودی سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہا ہوں، بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں، زیادہ تر جنگیں تجارت کے ذریعے رکوائیں۔