بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 1993ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بجبہاڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 1993ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سانحہ بجبہاڑہ اور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مجرموں کا احتساب نہیں کیا جاتا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ عبدالرشید منہاس نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کی بھی شدید مذمت کی۔1947ء میں جموں و کشمیر پر بھارت حملے کو نوآبادیاتی تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیتے ہوئے انہوں نے کشمیریوں سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی۔

ایڈوکیٹ منہاس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے والےمیجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، فیلڈ مارشل عاصم منیر  کا خراج عقیدت

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے اور مادر وطن کے دفاع میں  جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 54 واں یوم شہادت ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی میجر شبیر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں میجرشبیرشریف کوسلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب اہم سٹریٹجک مقام کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیرشریف نے اپنی قیادت میں دشمن پر قریب سے کاری ضربیں لگائیں۔ میجرشبیرشریف نے حملہ آور 4 جٹ رجمنٹ کے کمانڈر میجر نرائن سنگھ کو ہلاک کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،اقوام متحدہ ماہرین نے بھارت کو انتباہ جاری کر دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو  میجر شبیرشریف نے بےخوف ہو کر دشمن کے متعدد جوابی حملوں کو ناکام بنایا۔ شہداء کی قربانیاں ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کا مضبوط ستون ہیں۔دشمن کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرنے پر میجر شبیر شریف شہید کو 1965کی جنگ میں ستارۂ جرأت اور 71 کی جنگ میں نشان حیدر سے نواز ا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے والےمیجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، فیلڈ مارشل عاصم منیر  کا خراج عقیدت
  • بابری مسجد کی شہادت نے بھارت کے سیکولر دعوﺅں کی قلعی کھول دی تھی، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
  • مسئلہ کشمیر کو فوجی طاقت سے نہیں، حق خودارادیت کے اصول کی بنیاد پر ہی حل کیا جا سکتا ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی سزا ریاستی حکمت عملی بن گئی
  • ستارۂ جراّت اور نشان حیدر رکھنے والے میجر شبیر شریف شہید کا یوم شہادت
  • میجر شبیر شریف شہید کے 54 ویں یومِ شہادت پر افواج پاکستان کا خراجِ عقیدت
  • شہید میجر شبیر شریف نشان حیدر کا 54واں یوم شہادت، پاک فوج کی جانب سے خراج عقیدت
  • میجر اکرم  کا  54 واں یوم شہادت: چیف آف ڈیفنس فورسز کا خراج عقیدت 
  • بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کی مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے، حریت کانفرنس
  • حریت وفد کی چوہدری یاسین سے ملاقات