1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے والےمیجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے اور مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 54 واں یوم شہادت ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی میجر شبیر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں میجرشبیرشریف کوسلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب اہم سٹریٹجک مقام کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیرشریف نے اپنی قیادت میں دشمن پر قریب سے کاری ضربیں لگائیں۔ میجرشبیرشریف نے حملہ آور 4 جٹ رجمنٹ کے کمانڈر میجر نرائن سنگھ کو ہلاک کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،اقوام متحدہ ماہرین نے بھارت کو انتباہ جاری کر دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو میجر شبیرشریف نے بےخوف ہو کر دشمن کے متعدد جوابی حملوں کو ناکام بنایا۔ شہداء کی قربانیاں ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کا مضبوط ستون ہیں۔دشمن کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرنے پر میجر شبیر شریف شہید کو 1965کی جنگ میں ستارۂ جرأت اور 71 کی جنگ میں نشان حیدر سے نواز ا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میجر شبیر شریف کی جنگ میں
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی مثال قائم کرنیوالے میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی عظیم داستان رقم کرنیوالے میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہِلّی کی سرزمین آج بھی شہید میجر محمد اکرم کی شجاعت اور بہادری کی گواہ ہے۔ میجر مجمد اکرم دشمن کی یلغار کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہے اور دشمن کے عزائم چکناچور کئے۔
انہوں نے کہا کہ گولہ باری اور دشمن کی پیش قدمی کے باوجود میجر محمد اکرم ثابت قدم رہے اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔ ہر مورچے پر پہنچ کر جوانوں کے حوصلے کو بلند کرنا میجر محمد اکرم کا وہ کارنامہ تھا جس نے ہِلّی کے دفاع کو ٹوٹنے نہیں دیا ۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہِلّی کا معرکہ ثابت کرتا ہے کہ کم وسائل کے ساتھ بھی مضبوط ارادے۔ جذبہ ایمانی اور بلند عزم دشمن کو روک سکتے ہیں۔ شہادت کا عظیم جذبہ یہ پیغام دیتا ہے کہ مشکل میں ڈٹ جانا ہی اصل قوت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ میجر محمد اکرم کی جدوجہد یاد دلاتی ہے کہ ایمان، فرض شناسی اور عزم کی طاقت کسی بھی معرکے کا فیصلہ بدل سکتی ہے۔ میجر محمد اکرم شہید جیسے بہادر سپوت پاک وطن کا سرمایہ افتخار ہیں۔ پاک سرزمین کی حفاظت ہمارے عظیم شہداء نےاسلام ممکن بنائی ہے اور شہداء کی قربانیاں وجرات قوم کی سب سے بڑی طاقت ہے۔