شہید میجر شبیر شریف نشان حیدر کا 54واں یوم شہادت، پاک فوج کی جانب سے خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
دفاع وطن کی خاطر جان نچھاور کرکے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز پانے والے میجر شبیر شریف (نشان حیدر) کا 54واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر پاک فوج نے شہید کے لیے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کے 54ویں یومِ شہادت پر گہرے احترام اور عقیدت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلالِ کشمیر کا 77واں یومِ شہادت
میجر شبیر شریف شہید، جنہوں نے جنگِ 1965 میں غیر معمولی بہادری پر ستارۂ جرات حاصل کیا، 1971 کی جنگ میں بھی ایک فیصلہ کن اور انتہائی اہم ذمہ داری سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب اسٹریٹجک مقام کا دفاع نبھانے پر مامور کیے گئے۔
5ور 6 دسمبر کی درمیانی شب انہوں نے اپنی قیادت میں دشمن پر بہادری سے حملہ کیا، قریب سے لڑتے ہوئے 4 جات رجمنٹ کے کمانڈر میجر نارائن سنگھ کو ہلاک کیا اور پورا علاقہ اپنی گرفت میں لے لیا۔
6 سمبر کے روز بھی وہ دشمن کے مسلسل جوابی حملوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے اور ریکوئلس رائفل سے دشمن کے بڑھتے ہوئے ٹینکوں کو تباہ کرتے رہے۔ اپنے مورچے کا دفاع کرتے ہوئے وہ بھارتی ٹینک کا گولہ لگنے سے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیرِ اعظم کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر خراجِ عقیدت
آئی ایس پی آر کے مطابق، میجر شبیر شریف شہید کی بے مثال قیادت، ثابت قدمی اور وطن کے لیے اُن کی عظیم قربانی پاک فوج کی اعلیٰ روایات کی روشن علامت ہے۔ ان کا جذبہ آج بھی پاکستان کے ہر سپاہی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
مسلح افواج پاکستان کی سالمیت اور سیکیورٹی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔ شہدا کا یہ عظیم سرمایہ قوم کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ امر رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
1971 کی جنگ آئی ایس پی آر پاک فوج شبیر شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 1971 کی جنگ ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج شبیر شریف شبیر شریف شہید میجر شبیر شریف پاک فوج کے لیے چیف آف
پڑھیں:
وزیر داخلہ کا ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی مثال قائم کرنیوالے میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی عظیم داستان رقم کرنیوالے میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہِلّی کی سرزمین آج بھی شہید میجر محمد اکرم کی شجاعت اور بہادری کی گواہ ہے۔ میجر مجمد اکرم دشمن کی یلغار کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہے اور دشمن کے عزائم چکناچور کئے۔
انہوں نے کہا کہ گولہ باری اور دشمن کی پیش قدمی کے باوجود میجر محمد اکرم ثابت قدم رہے اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔ ہر مورچے پر پہنچ کر جوانوں کے حوصلے کو بلند کرنا میجر محمد اکرم کا وہ کارنامہ تھا جس نے ہِلّی کے دفاع کو ٹوٹنے نہیں دیا ۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہِلّی کا معرکہ ثابت کرتا ہے کہ کم وسائل کے ساتھ بھی مضبوط ارادے۔ جذبہ ایمانی اور بلند عزم دشمن کو روک سکتے ہیں۔ شہادت کا عظیم جذبہ یہ پیغام دیتا ہے کہ مشکل میں ڈٹ جانا ہی اصل قوت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ میجر محمد اکرم کی جدوجہد یاد دلاتی ہے کہ ایمان، فرض شناسی اور عزم کی طاقت کسی بھی معرکے کا فیصلہ بدل سکتی ہے۔ میجر محمد اکرم شہید جیسے بہادر سپوت پاک وطن کا سرمایہ افتخار ہیں۔ پاک سرزمین کی حفاظت ہمارے عظیم شہداء نےاسلام ممکن بنائی ہے اور شہداء کی قربانیاں وجرات قوم کی سب سے بڑی طاقت ہے۔