Express News:
2025-10-16@16:00:26 GMT

پی ٹی آئی کی ایکٹویسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلک جاوید کی

پڑھیں:

جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم،صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم کے کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق صدیق انجم نے 2 نومبر 2024 کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی، جس میں ٹرائل کورٹ کو کیس کا فیصلہ کرنے سے روکا گیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر 2025 کو صدیق انجم کی رٹ پٹیشن خارج کر دی، جس کے بعد 3 اکتوبر 2025 کو ضمانت کی درخواست دوبارہ بحال کی گئی۔

عدالت کے مطابق ملزم کو اس کے واٹس ایپ نمبر پر تین مرتبہ طلبی کے نوٹس بھیجے گئے، تاہم وہ پیش نہیں ہوا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صدیق انجم نے جان بوجھ کر عدالت میں پیش ہونے سے گریز کیا۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • ریاستی اداروں کےخلاف ٹوئٹ کا مقدمہ ، مقامی عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی
  • پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور
  • توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید دلائل کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا
  • نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست کی سماعت،پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم،صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج
  • 26نومبر احتجاج کیس ؛علیمہ خان سمیت 10ملزموں پر فرد جرم عائد  
  • 26نومبر احتجاج، علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • انسدادِ دہشتگردی عدالت کا بڑا حکم: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
  • انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری