وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بحیرۂ عرب میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک کی جانب سے کی جانے والی بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا آپریشن 262 ارب کی منشیات برآمد، امیر بحر کی مبارکباد
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور عزم و ہمت کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سمندری حدود کی حفاظت اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے افسران و جوان شب و روز مصروفِ عمل ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں پر فخر ہے۔ وہ پاکستان کے وقار اور سلامتی کے محافظ ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلیں
وزیرِ اعظم نے پاک بحریہ کی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی امن، سمندری تحفظ، اور بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ میں اپنا فعال کردار اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بحریہ منشیات وزیر اعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ منشیات وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعظم محمد شہباز شریف پاک بحریہ کے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعت اور زراعت کے شعبے کے لیۓ پاور ڈویژن کی اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعت اور زراعت کے شعبے کے لیۓ پاور ڈویژن کی اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن جامع اور موثر پالیسی سفارشات تشکیل دے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت صنعتی پیداوار سے متعلقہ تمام ادارے صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعظم کی ہدایت زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم ملک میں بجلی کی پیداوار کی زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے جامع اور موثر استعمال پر ممکنہ اصلاحاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پاور ڈویژن کے اصلاحاتی ایجنڈا پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزارت توانائی کو بجلی کی پیداوار کے موثر استعمال سے صنعتی پیداوار اور زرعی مصنوعات میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے بھی پاور ڈویژن کو مختلف سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے پالیسی سفارشات پر جاری کام اور دیگر اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، مشیر براۓ صنعت ہارون اختر، اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔