کراچی؛ قرض اور مالی دباؤ کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی:
قرض اور مالی دباؤ کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔
پولیس کے مطابق شہر قائد میں کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم قرض دار اور مالی دباؤ کا شکار تھا۔ ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔
گرفتاری سے قبل واقعے کی اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے بھی ملزم پر بدترین تشدد کیا، تاہم پولیس نے پہنچ کر ملزم کو عوام کے چنگل سے چھڑایا۔ شہری واقعے کے بعد بری طرح طیش میں آکر ملزم اکبر کو مارتے رہے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی جو ملزم کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
بعدازاں بچیوں کے قتل کا مقدمہ والد کے خلاف بیٹے ارسلان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
کراچی: گزری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گزری میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگرے کے دوران بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔
اس حوالے سے کلفٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کیا، بیٹی ماں کو بچانے قریب آئی تاہم اس دوران دونوں شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ماں اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
کلفٹن پولیس نے کہا کہ ملزم سمیع اللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنی بیوی پر الزامات لگاتا رہتا تھا جس پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔