—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہو چکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہو چکے ہیں صرف عبید کے ٹو جیل میں ہے۔ ملزم عبید کے ٹو 2015 سے گرفتار ہے۔

پراسیکیوٹر اقبال اعوان نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے، اے ٹی سی نے قانون کے مطابق سزا سنائی، ملزم بریت کا حقدار نہیں ہے۔

پولیس نے کہا کہ 1998 میں اہلکار رینجرز پکٹ پر موجود جوانوں کو کھانا دینے جا رہے تھے، ملزمان نے لیاقت آباد کے علاقے میں گھات لگا کر اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے سپاہی دلدار حسین شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوگئے تھے۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ انسداد ہشت گردی عدالت نے 2024 میں ملزم عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزم عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملزم عبید کے ٹو کی سزا

پڑھیں:

امریکی شہر ڈیلاور میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں ہے: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے امریکی شہر ڈیلاویر میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص کی پاکستانی نژاد ہونے کی تردید کر دی۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہر ڈیلاور میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں ہے۔ امریکا میں گرفتار لقمان خان افغان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی شہر ڈیلاور میں پاکستانی نژاد نوجوان لقمان خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لقمان خان کو 24 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، 25 برس کے ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔

ملزم نے ڈیلاور یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم کے قبضے سے حملے کی منصوبہ بندی کے نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم پر غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کا الزام 26 نومبر کو عائد کیا گیا، ملزم کو11 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان ہلاک، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
  • کراچی، اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
  • کراچی: اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
  • کے الیکٹرک کو پرانے واجبات کی وصولی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست مسترد
  • پشاور، عدالت کا ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تتنخواہ بند کرنے کا حکم
  • 5 جنوری 2021کو واشنگٹن میں بم نصب کرنےکا ملزم گرفتار
  • پشاور: عدالت کا ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تتنخواہ بند کرنے کا حکم
  • پشاور: عدالت کا ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم
  • امریکی شہر ڈیلاور میں گرفتار شخص پاکستانی نہیں ہے: دفتر خارجہ