انسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو پیشی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

آج کی سماعت میں طلب کیے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔

جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور آئندہ تاریخ پر 3 گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بھی 5 نومبر کو جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہوں کے بیان چیلنج کردیے عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہوں کے بیان چیلنج کردیے لاہور؛ گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے جی ایچ کیو حملہ کیس تمام ملزمان کو عدالت میں عدالت نے میں پیش کا حکم

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات کی سماعت ملتوی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251207-01-6

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے خلاف 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی
سماعت وکلا ہڑتال کے باعث 16 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ،عدالت نے سابق چیئرمین کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت بھی کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کردی، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل اور محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کی لیگل ٹیم کے علاوہ اسپیشل پراسیکوٹر ظہیر شاہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب میںء2 سینئر وکلا کے قتل کے خلاف پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور ہڑتال کا آج چھٹا روز ہے جس پر عدالت نے درخواست ضمانتوں اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 16 دسمبر تک ملتوی کردی ۔یاد رہے کہ سابق چیئرمین کی 7 مقدمات میں گرفتاری کے بعد انہیں جوڈیشل کر دیا گیا تھا۔

راصب خان

متعلقہ مضامین

  • سانحہ 9 مئی کیس، عدالت کا استغاثہ کے گواہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کل ہوگی
  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات کی سماعت ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات کی سماعت ملتوی
  • زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
  • کراچی، اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
  • کراچی: اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء کا پولیس پر تشدد، ملزم کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش ناکام
  • 9 مئی کیس: عمر ایوب کی  تین مقدمات میں ضمانت خارج
  • ۔9نو مئی کے 3مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائی، 60 کلو منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار